o p d

پشاور کے 3بڑے ہسپتالوں میں او پی ڈیزکی بندش سے 17لاکھ 85ہزار افرادعلاج سے محروم

پشاور:کورونا وبا کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سروس بدستوربند ، ساڑھے 3ماہ کے دوران لاکھوں مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے سے محروم پشاور کے 3بڑے ریسی ہسپتالوں میںاو پی ڈیزکی بندش سے 17لاکھ 85ہزار افرادعلاج سے محروم رہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے 25ہزار کے قریب معمول کے آپریشنز نہ ہوسکے ۔ لیڈی ریڈنگ میں 6لاکھ 90ہزار کے ٹی ایچ میں 6لاکھ اور ایچ ایم سی میں 4لاکھ سے زائد مریض عائنے سے محروم رہے ؛ پشاور ایل آر ایچ میں 7ہزار ،خیبر ٹیچنگ میں 8ہزار اور ایچ ایم سی میں 15ہزار سے زائد آپریشنز نہیں ہوسکے ، زیادہ تر لوگ بیمار ہونے کے باجود ایمرجنسی آنے سے بھی کتراتے ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کے ایس او پیز کے تحت جلد او پی ڈیز کھولنے کےلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف معاہدے کے چند نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات