mandi 1

عید الاضحٰی 2020 کے موقع پر خیرات ، الائش اورقربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے ہدایات و ضابطہ اخلاق

پشاور : حکومت خیبر پختونخواہ کے مطابق

1 .وہ ادارے/تنظیمیں جن پر UNSCR 1267 کے تحت پابندی عائد کی گی ہے۔ اُسی نام یا تبدیل شدہ نا م سے کھالیں اکٹھی نہیں کر سکتیں۔

2 .وہ ادارے جو دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشتگرد قرار پا چکے ہیں کسی قسم کی عوامی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔

3 . وہ خیراتی تنظیمیں جو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنا چاہتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔ جس میں رجسٹریشن سرٹیفیکٹ ، پچھلے سال کی NOC اور بیان حلفی جس میں اقرار نامہ کہ UNSCR 1267 کے تحت کالعدم تنظیموں میں اسکا شمار نہ ہو، کا شامل ہونا ضروری ہے۔

4 . ڈپٹی کمشنر اسی درخواستوں پر 5 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا۔ اور NACTA SOPs کو مد نظر رکھتے ہوئے اجازت دینے کا مجاز ہوگا۔

5 . فیصلے پر اعتراض کی صورت میں درخواست کنندہ نظر ثانی درخواست ۲ دنوں کے اندر اندر District Intelligence Coordination Committee (DICC) کو داخل کرنے کا مجاز ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا 632 ارب روپے سے زائد قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا

6 . متعلقہ ڈویژنل کمشنر Deputy Commissioner /DICCکمیٹی کے فیصلے پردو دنوں کے اندر نظرثانی کرنے کا مجاز ہوگا۔

7 . تمام زیر سماعت درخواستیں 5 دنوں کے اندر اور عید سے 5 دن پہلے مندرجہ بالا طریق کار کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

8 . ڈپٹی کمشنر ایسی جگہوں کو مختص کرے گا۔ جہاں عوام قربانی کی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔

9 . وہ خیراتی تنظیمیں جن کے پاس ڈپٹی کمشنر کے جاری شدہ سرٹیفیکٹ ہوں ان مخصوص جگہوں سے کھالیں اکھٹے کر سکتے ہیں۔ لیکن ان کے پاس اجازت نامہ اور شناختی کارڈ ہونا لازمی ہوگا۔

10 . اس سلسلے میں کھالوں کو جمع کرنے کیلئے کسی قسم کا کیمپ یا بینر لگانا ممنوع ہے۔

11 . کھالوں کو اکھٹا کرنے کیلئے کسی کو زبردستی مجبور نہیں کیا جائے گا۔خلاف ورزی کی صورت میں Anti Terrorism Act 1977 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مشال اعظم یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری کی منظوری

12 . ضلعی انتظامیہ اور پولیس اتھارٹی ویڈیو کے ذریعے ایسی جگہوں کو چیک کرے گی تاکہ کوئی کالعدم تنظیم اس میں شامل نہ ہو۔

13 . کھالوں اور عطیات جمع کرنے کیلئے لاؤڈ سپیکر کا استعمال ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

14 .ضلعی انتظامیہ ، پولیس اتھارٹی اسی سلسلے میں پولیس اور ریونیوسٹاف کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا کر غیر قانونی کھالیں اکھٹے کرنے والوں کی روک تھام کریں۔

15 . کاروباری حضرات اس بات کو یقینی بنائے کہ کھالوں کو اسی جگہ سے خریدیں جہاں قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت ہو۔

16 . ہر قسم کی اسلحہ لے جانے پر پابندی ہوگی۔ ہوم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تمام اجازت نامے عارضی طور منسوخ تصور ہونگے۔