loadshedding1

اورکزئی چھپر مشتی قبائل کا بجلی منقطع کرنے پر واپڈا کے خلاف اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈسک (اورکزئی) :اورکزئی احتجاجی مظاہرہ محمد نواز ، مولانا جاوید ،ملک حاجی امیر بادشاہ ، صوبیدار مسید کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ مظاہرین نے ہنگو کوہاٹ مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا , عید کے پہلے دن سے علاقہ چھپر مشتی کی بجلی کاٹ دی گئی ہے , بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں پانی ناپید ، عید کا گوشت خراب، گرمی سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے , جب تک بجلی بحال نہیں ہوتی تب تک احتجاج جاری رہیگا , گزشتہ دو سالوں سے عید کے موقع پر چھپر مشتی سے بجلی منقطع کی جاتی ہیں , ہنگو پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مظاہرین کا مذاکرات جاری ،احتجاج بدستور جاری ہے.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا