EfSf6NHXYAMbz52

پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایئرچیف

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے 13 اگست کو فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے 2 سیٹوں والے جے ایف 17 بی طیارے میں سوار ہو کر آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ بھی لیا۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ایئر چیف نے دو سیٹوں والے جے ایف 17 طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آج کرچی پہنچے گا

آپریشنل بیس آمد پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ایئرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی شمولیت ہماری جدیدیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، جس کا اظہار گزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران دیکھا گیا۔ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

ایئر چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔