corona 1

ملک میں کورونا کے وار جاری-متاثرہ مریضوں کی تعداد 16261 ہو گئی

ویب ڈسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و اپریشن سنٹر سے کورونا کےنئے اعداد و شمار جاری ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 9 مریض جاں بحق ہوے ،این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک میں 747 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16261 ہے، کورونا کے 2 لاکھ 65 ہزار 624مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،جبکہ کورونا کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 47 مصدقہ سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں کورونا کیسز1 لاکھ 25 ہزار 632 سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں 95203، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز 35091 آ چکے ہیں،اسلام آباد میں کورونا کیسز 15346 سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان میں 2452 ، بلوچستان میں12144 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز2179 مصدقہ ہو چکے ہیں،ملک بھرمیں کورونا وائرس سے تاحال 6162 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،سندھ میں کورونا کے 2313، پنجاب 2180 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1238، اسلام آباد میں 173 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں کورونا کے 60 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 60 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 16261 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1311 مریض زیرعلاج جب کے149 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک میں تاحال 22 لاکھ 53 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  جمرود، حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی