af19f8505f42415690e6f34fd7834d29 18

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کئی بار ہوئی ہیں، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی طلبی ایل او سی کے ڈھڈنیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، 14 اگست کو ڈھڈنیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوا، ترجمان دفتر خار جہ رواں برس بھارت 1980 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 16 شہری شہید اور161 افراد زخمی ہو ئے ہیں، بھارتی فورسزلائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتے شہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی