5f151ff7ad958

چمن میں پاک افغان سرحد کومکمل طورپر کھول دیا گیا

ویب ڈیسک (چمن):چمن میں سرحد کھولنےکے بعد دوطرفہ آمدورفت اور تجارت بحال ہوگئی ہے۔ سرحد پر آمدورفت اور تجارت پرانی پوزیشن پر بحال کی گئی ہے۔

پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے کا ویزہ اور پاسپورٹ سیکشن بھی کھول دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان شہریوں کی پیدل آمد و رفت کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کے دونوں جانب پھنسے شہریوں کی بڑی تعداد اپنے ملک لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا شامل
مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف

چمن بارڈر پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور مسافروں کی مکمل سفری دستاویزات چیک کی جارہی ہیں۔سرحد پر لیویز فورس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔