5d4d93c6362b7

پاکستان نے خطہ اور دنیا کے امن کے لیے مثالی کردار اداکیا، پاکستان کی علاقائی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے- چین

ویب ڈیسک (اسلام آباد):تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے افغان مسئلہ میں تعاون کو موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نےآئینی ترمیم کوعمران خان کی رہائی سے مشروط کردیا

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے تائیوان، ژنگ جیانگ، تبت اور ہانگ کانگ کے معاملہ پر چین کی حمایت کا عزم کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اعلیٰٓ معیاری ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل، معاشی اور سماجی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کام کرنے پر دونوں ممالک کا اتفاق ہو گیا ہے جبکہ دونوں ممالک نے سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا شامل

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز، صنعت ،سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیکل ،صحت، انسانی وسائل کی تربیت میں بھی تعاون پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کےد رمیان جے سی سی کا 10 واں اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔