1595ab6b aa82 45f5 898a b3a2d59f3cdc

چینی کاروباری مراکز کو اپنے علاقائی دفاتر پاکستان میں قائم کرنے چاہیئے،وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستان اور چین کے مابین تمام شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے چینی کاروباری ،افراد سے کہا کہ وہ اپنے علاقائی دفاتر پاکستان میں قائم کریں
صنعت، مالیات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، زراعت، مواصلات اور توانائی کے کاروبار سے منسلک 10 بڑی چینی کمپنیوں کے وفد کے ساتھ ملاقات کی سربراہی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’چینی کاروباری ،مراکز کو اپنے علاقائی دفاتر پاکستان میں قائم کرنے چاہیئے
وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کو ،بڑی اہمیت دیتا ہے
،اس بات کو دہرایا کہ چین اور پاکستان کے مشترکہ اہداف و مقاصد ہی اور دونوں ممالک کے عوام کے کاروباری تعلقات کا استحکام ہماری ،اولین ترجیح ہے
وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو اولین ترجیح دے ،گی
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ(پاور چائنہ)، چائنہ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن(سی آر بی سی)، چائنہ گیژوبا (گروپ) پاکستان، چائنہ تھری گورجیز ساﺅتھ ایشیا انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن اور چائنہ موبائل پاکستان لمیٹڈ کے نمائندے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے، 8 شہید، 2ہزار سے زائد زخمی

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅجنگ اور ہائیر کمپنی کے سی ای او جاوید آفریدی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر صنعت محمد حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چینی وفد نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری کمیونٹی کو سہولتوں کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

فد نے موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں بالخصوص کاروبار آسانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار کو مزید توسیع دینے اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

چینی سفیر نے کہا کہ پالیسی اور عملدرآمد کی سطح پر مختلف اصلاحات متعارف کروانے سے چینی کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم پاکستان کو کووِڈ 19 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اہم پارٹنر سمجھتے ہیں۔

بعدازاں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کو ’تجارت کا مرکز‘ بنانا ہے اور چین بھی پاکستان کو ایک ابھرتے ہوئے کاروباری مرکز کے طور پر دیکھتا ہے۔
2020 میں پاک چین تعلقات صرف سی پیک تک محدود نہیں رہیں گے،چینی سفیر
پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم نے خاص طور پر اعلان کیا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے سوات کی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔