muharram

کوہاٹ میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار


ویب ڈیسک (کوہاٹ): کوہاٹ میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تیارکیا، سیکورٹی کیلئے 3500 پولیس اہلکار تعینات,50 مقامات پر اضافی ناکہ بندیاں قائم ہوئی، ساتویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس کیلئے شہر کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا، شہر کے داخلی راستوں، ماتمی جلوس کی گزرگاہوں،امام بارگاہوں اور حساس مقامات کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوئے، شہر میں 8 اضافی کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں، کوئیک رسپانس فورس کے دستوں کو اندرون وبیرون شہرمسلسل گشت پر مامورہےگا، اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی، متنازعہ وال چاکنگ، لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال، مذہبی منافرت پھیلانے والے پمفلٹ چھاپنے کی ممانعت، افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر پابندی ہیں، ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کو تھری لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جلوس کے راستے میں آنیوالے اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا