5d7680ab88bf5 1024x614 1

آج محرم الحرام کی مناسبت سے پشاور میں مجلس و جلوس علم برآمد ہونگے

ویب ڈیسک (پشاور): آج محرم الحرام کی مناسبت سے پشاور میں مختلف امام بارگاہوں سے مجلس و جلوس علم برآمد ہونگے، تمام جلوس اپنے علاقوں تک محدود رہینگے، وڈپگہ شریف کی امام بارگاہ درعباس سے دوپہر 2 بجے برآمد ہوگا،امام بارگاہ سید عباس شاہ الموسوی، محلہ خداد سے 4 بجے برآمد ہوگا، محرم الحرام کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سی سی پی او محمد علی گنڈاپورکا کہنا تھاکہ شہر بھر میں محرم کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پولیس کے ہمراہ ہونگے، نویں اور دسیوں محرم کو اندرون شہر مکمل بند کیا جائے گا، موبائل سروس بند کرنے کے لیے بھی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا