5ee8cd3d30a95

پشاور ہائیکورٹ میں آٹا کی قیمتوں کے خلاف کیس کی سماعت،صوبائی وزیرخوراک پیش


ویب ڈیسک (پشاور): پشاورمیں آٹا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،صوبائی وزیرخوراک ، سیکرٹری فوڈ، ڈی سی پشاور اور ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، قیمتیں بڑھ گئی ہے لوگ آٹے کے لئے چیخ رہے ہیں آپ کیا کررہے ہیں ،جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ آپ فوڈ منسٹر ہے آپ کو یہ چیزیں دیکھنا چاہیئے، بی آر ٹی کے افتتاح سے مسائل حل نہیں ہوئے، وزیر اعظم اور وزیراعلی جب آتے ہیں، تو ان کو معلوم کرنا چاہیئے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہے، ان کو معلوم کرنا چاہیئے کہ بی آر ٹی کی ٹھنڈی بس میں لوگ پیٹ بھر کر سفر کرتے یا بھوکے ہوتے ییں، کابینہ اجلاس میں اس مسلے پر بات کریں اس کا کوئی حل نکا لیں، یہاں سال بھر یہ مسلہ چلتا رہتا ہے کہ پنجاب ہمیں آٹا دے رہا ہے اور پنجاب آٹا نہیں دے رہا، آٹا کا مسئلہ جلد حل کریں گے گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے، صوبائی وزیرخوارک کا کہنا تھا کہ جو گندم درآمد کیا جارہا ہے، وہ کوالٹی کا ہونا چاہیئے دو نمبر کا نہیں، جو مسائل اس سال ہے آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے، حکومت اس مسلے کو حل کریں، صوبے میں کاشت کے لئے زمین بہت ہے، لیکن حکومت کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، ملک میں کاشت کے لئے اتنی زمین ہے کہ ہم گندم دوسرے ممالک کو برآمد کرتے لیکن حکومت گندم درآمد کررہا ہے،
مسنٹر صاحب آپ دیکھے مارکیٹ میں لوگوں کو کیسا اور کس قیمت پر آٹا مل رہا ہے، ڈی سی صاحب آپ جائے مارکیٹ میں دیکھے اور آٹے کی کوالٹی اور قیمتوں کو یقینی بنائے،عدالت نے محکمہ خوراک سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، سماعت 15 ستمبر تک ملتوی۔

مزید پڑھیں:  زمین کے بڑھتے درجہ حرارت کے ہماری نیند پر منفی اثرات