download 108

الیکشن کمیشن میں مختلف عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): الیکشن کمیشن میں مختلف عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیکشنز خیبرپختونخواہ عدنان بشیر کو ڈائریکٹر ریسرچ، پلاننگ اور اوورسیز تعینات کر دیا گیا ، ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر الیکٹورل رولز تعینات کر دیا گیا، ندیم قاسم بطور ترجمان الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے، ڈائریکٹر الیکٹورل رولز طاہر حسن کا الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ سے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں تبادلہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں سے گوشوارے طلب کرلئے گئے