455532 20950658 1

اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر وافرفراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے قومی غذائی تحفظ کے وزیرکی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، ملک میں آٹے اورچینی کی قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے غذائی تحفظ، ملک کی مستقبل کی ضروریات ، بڑھتی ہوئی آبادی اور قابل کاشت اراضی کی کمی کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے مختصر، درمیانی اورطویل مدت کی پالیسی تشکیل دینے پر زوردیا، انہوں نے صوبائی چیف سیکرٹریوں کوہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کے لئے صوبائی دارالحکومتوں میں فوڈاورڈرگ لیبارٹریوں کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم آفس کی ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا کہ چیف سیکرٹریوں نے وزیراعظم کواپنے اپنے صوبوں میں گندم، آٹے اورچینی کی قیمتوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر وافرفراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا