EgSA6IYXsAAvfFz

کراچی:موسلا دھار بارش جاری،شاہراہیں ڈوب گئیں

ویب ڈیسک(کراچی): کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گولیمار، ناظم آباد، بورڈ آفس اور کے ڈی اے چورنگی کے اطراف وقفے وقفے سے تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ شارع فیصل، آئی آئی چند ریگر روڈ اور ٹاور کے اطراف بوندا باندی ہوئی۔ لیاقت آباد، کریم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اورنگی ٹاون اور گلشن حدید میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام مسائل کا حل عمران خان ہی ہیں،رؤف حسن

شہر کی کئی اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات ناکام: پیٹرولیم ڈیلرزپمپس بند کرنے کے اعلان پر قائم