original

بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی، خضدار کی گلیاں پانی میں ڈوب گئیں

ویب ڈسک (بلوچستان):بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ ہرنائی، لسبیلہ، جھل مگسی کے ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ خضدار میں گلیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ پیر گوٹھ کا اوتھل شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ سیلابی ریلے کے باعث مچھ کا پل بھی بہہ گیا جس کے باعث شہر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ظلم زوروں پر، قید فلسطینیوں پر بدترین تشدد کا انکشاف