IMG 20190513 WA0046

سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالماجد کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک (صوابی) ضلع صوابی میں تین دفعہ رکن صوبائی اسمبلی رہنے والے حاجی عبدالماجد کے بیٹے شھاب خان ایڈوکیٹ کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا، سابقہ امیدوار قومی اسمبلی ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت شھاب خان ایڈوکیٹ کل سوات ایکسپریس وے پر ایکسیڈنٹ میں وفات ھوئے تھے،شھاب خان ایڈووکیٹ کے نماز جنازہ میں خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات سے آئے ھوئے ھزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں سابقہ و موجودہ MNA, MPA. سابقہ ضلعی وتحصیل ناظمین سرکاری افسران صحافیوں سمیت ھر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، شھاب خان MMA کے دور حکومت میں ایڈووکیٹ جنرل ایاز خان ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی تھے، شھاب خان کی تین بیٹیاں تھی اور وہ سابقہ چیف افیسر مردان رشید خان کے داماد تھے،جنازے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے، ایس ایچ او تورڈھیر خود نگرانی کررہے تھے،شھاب خان ایڈووکیٹ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رھنما تھے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید