hqdefault 15

ہری پورمیں ضلعی انتظامیہ کی مرکزی جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے

ویب ڈیسک (ہری پور): آٹھ محرم الحرام کامرکزی جلوس برآمدانتہائی سخت سکیورٹی اقدامات 250 پولیس اہلکار تعینات ۔ایلیٹ فورس۔ بم ڈسپوزل سکوارڈ سراغ رساں کتوں کی جلوس کے روٹ کی سرچنگ جاری،
پورے ملک کی طرح ہری پور میں بھی محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے ہری پور میں 35 سے زیادہ جلوس اور 200 مجالس کو پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے فول پروف سکیورٹی دی جارہی ہے آٹھ محرم الحرام کے اس مرکزی جلوس کیلئے پولیس ۔ ریزور پولیس۔BDS۔ ایلیٹ فورس کے 250 اہلکار تعینات مختار فورس کے 100رضاکار موجود واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ یہ جلوس براستہ شاہرہ ریشم سے گزر کر چار بجے زیارت حاجی امام پیر پر اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس کے شرکاء شاہرہ ریشم جی ٹی روڈ پر نماز ظہرین ادا کریں گے شاہرہ ریشم جی ٹی روڈکی تمام ٹریفک جلوس کے دوران ہزارہ موٹر وے اورہری پور۔ بائی پاس پر رواں دواں رہے گی۔ پولیس اور تمام سکیورٹی اداروں کی جانب سے ہری پور کے جلوسوں اور مجالس کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جگہ جگہ واک تھرو گیٹ نصب کئے گِئے ہیں جبکہ ضلعی وتحصیل حکومت کی جانب سے تمام تر میونسپل سروسزفراہم کی گئیں ہیں۔ محکمہ ہیلتھ ٹیم اور جانب سےانچارج ریسکیو 1122 اویس بابرکی نگرانی میں ریسکیو 1122کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے.

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع