12 5

سوات سیلاب: گزشتہ شب شاہگرام اور تیرات میں 15 افراد جانبحق اور 9 افراد زخمی ہیں

ویب ڈسک (سوات):وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کا سیکرٹری ریلیف اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، گزشتہ شب شاہگرام اور تیرات میں 15 افراد جانبحق اور 9 افراد زخمی ہیں،
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں، سیلابی ریلے میں 5 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیو 1122 کا مدین، شاہگرام، تیرات اور دریائے سوات میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار، 5 ایمبولینسز، واٹر ریسکیو ٹیم، ریکوری ویکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ویکل حصہ لے رہے ہیں،سوات:متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.

مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق