Muharram Security 4

کوہاٹ میں عاشورہ محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

ویب ڈیسک (کوہاٹ) :عاشورہ محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان تیار، موبائل فون سروس جزوی طور پر بندرکھنے کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، ڈی پی او جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نویں محرم الحرام کی شام کو اندرون شہر سیل کردیا جائے گا، یوم عاشورہ کی شام ماتمی جلوس کے اختتام تک تمام بازار بند رکھے جائیں گے، جلوس کی سیکورٹی کے لئے 3500 اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں، حفاظتی امور میں فوج کی معاونت بھی حاصل کرلی گئی ہے، اندرون شہر خصوصی ناکہ بندیاں اور پلگنگ پوائنٹس لگا دئیے گئے ہیں، افغان مہاجرین کوانکے کیمپوں تک محدود کرکے شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے، شہر کے گرد واقع پہاڑی چوٹیوں پر پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چوکیاں قائم کردی گئی ہیں، بلند عمارتوں پر ایلیٹ فورس کے خصوصی تربیت یافتہ ماہرنشانہ باز تعینات، ماتمی جلوس کو تھری لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،غیر متعلقہ افراد کا جلوس کے قریب جانا ممنوع قراردیا گیا ہے، امام بارگاہوں سمیت تمام حساس مقامات کی طرف جانیوالے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، شہر کے بازاروں میں ہر قسم کی گاڑیوں کا داخلہ بندکردیا گیا ہے، جلوس میں شامل ہونیوالے عزاداروں کیلئے ایک ہی داخلہ پوائنٹ مخصوص کیا گیا، جلوس کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے، ڈرون کیمروں سے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال