59c60155d41b4

بنوں میں نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں میں نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا، ڈی پی او وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ پورے بنوں میں کل 1200 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہیں گے، امام بارگاہ اور جلوس کے راستے سیل کرکے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس، ایف آر پی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سراغ رساں کتوں سے مدد لی جائے گی، آر آر ایف سکواڈ، کیو آر ایف کواڈ لیڈیز پولیس، سپیشل برانچ، ڈی ایس بی، سی ٹی ڈی کے اہلکاربھی ڈیوٹی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا