ویب ڈسک (بنوں): بنوں میں جلوس کے شرکاء شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ گری اور قصیدے پڑ کر ماتم کا اظہار کر رہے ہیں۔ جلوس کے شرکاء کیلئے سبیل کا انتظام کیا گیا ہے ، ذولجناح کو دولہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے داخلی راستے خاردار تاروں سے سیل کئے گئے ہیں۔ جلوس دوبارہ میلاد پارک سے ریلوے روڈ کے راستے زنجیرزنی کے ساتھ امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پزیر ہوگا۔ بنوں میں موبائیل نیٹ ورک بھی معطل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments