muharram secuity

ایبٹ آباد پولیس نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان جاری کر دیا

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): پولیس نے محرم الحرام دوران سکیورٹی پلان جاری کر دیا ایبٹ آباد میں مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر دو ہزار پولیس افسران، جوان، ایلیٹ کمانڈوز، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس سکواڈ، کینائن یونٹ، ٹریفک اہلکار، سکیورٹی برانچ اور لیڈیز پولیس کے دستے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کے مطابق مجالس اور جلوس روایت کے مطابق ہوں گے شہری انتظامیہ کا ساتھ دے کر پر امن محرم کا قیام یقینی بنائیں علماء کرام، امن کمیٹی، میڈیا اور ٹریڈ یونین کا محرم الحرام میں اہم کردار ہو گا تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے روایت کے مطابق ضلع بھر میں یکم محرم سے 11 محرم تک ملکپورہ، ایبٹ آباد شہر، کاکول، حویلیاں، ناڑہ اور لورہ میں تیرہ جلوس برآمد ہوں گے جبکہ مختلف امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ دو ہزار پولیس افسران اور جوان محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تین بڑے جلوسوں میں پہلا ساتویں محرم کا جلوس محلہ دارالخیر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ ڈگی محلہ اختتام پزیر ہو گا جس کی سکیورٹی کی نگرانی ایس پی ہیڈکوارٹرز اویس شفیق کریں گے جبکہ دیگر 465 پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے دوسرا بڑا جلوس 10ویں محرم کو امام بارگاہ ڈگی محلہ سے برامد ہو گا جو اپنے روائتی راستوں سے ہو کر دوبارہ امام بارگاہ ڈگی محلہ اختتام پزیر ہو گا جس کی سکیورٹی امور کی نگرانی ایس پی ہیڈکوارٹرز اویس شفیق کریں گے جبکہ ایس ایس پی سکول آف انٹلجینس ملک اعجاز اور ایس پی محمد اشتیاق ان کی معاونت میں ہوں گے کل 660 پولیس اہلکار اور 40 سول ڈیفینس کے رکن جلوس پر معمور کیے گئے ہیں 11 محرم کا جلوس حویلیاں چونگی نمبر چار سے برآمد ہو کر امام بارگاہ لکڑ منڈی حویلیاں اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس سکیورٹی امور کی نگرانی ایس پی ہیڈکوارٹرز اویس شفیق کریں گے جبکہ ایس ایس پی ایلیٹ جاوید اقبال اور ڈی ایس پی حویلیاں ان کے معاون ہوں گے جبکہ کل 315 سکیورٹی اہلکار جلوس کی حفاظت کے لیے تعینات ہوں گے اسی طرح کاکول، لورہ اور ناڑہ میں بھی محرم الحرام کی نسبت جلوس منعقد ہوں گے جہاں سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گے ضلع بھر میں مجالس کے لیے بھی سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا جہاں ہر مجلس میں خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ پولیس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا

اس کے علاوہ جلوس اور مجالس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،
بلند عمارتوں پہاڑوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے جو جدید دوربینوں کے ذریعے مسلسل حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے اس کے علاوہ جلوس کے تمام راستوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور کینائن یونٹ کے تربیت یافتہ ڈاگز کے زریعے کلئیر کیا جائے گا جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو قناعتیں لگا کر سیل کیا جائے گا جبکہ جلوس کے راستے میں آنے والی دوکانوں اور گھروں کو سیل کیا جائے گا جبکہ زائرین کو جلوس میں چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی محرم الحرام کے دوران شہر کی بڑی مسجدوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں عمل میں لائی جائیں گی جبکہ ریپڈ رسپانس فورس شہر میں مسلسل گشت پر رہے گی اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہسپتال کا عملہ، ایمبولینس، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف سمیت جلوسوں کے ساتھ رہیں گے جبکہ پولیس کی بھاری تعداد میں نفری پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ریزرو میں رکھی جائے گی جبکہ اس حوالے سے ایبٹ آباد پولیس کا کنٹرول روم 24 گھنٹوں کی بنیاد پر تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھے گا محرم الحرام کے دوران شہری کسی بھی حوالے سے معلومات یا شکایات کے لیے 0992-9310033 پر رابطہ کر سکتے ہیں ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی نے محرم الحرام کے دوران اوور آل نگرانی کی ذمہ داریاں ایس پی ہیڈکوارٹر اویس شفیق کو سونپی ہیں جبکہ ایس ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس طارق محمود خان تمام تر ٹریفک امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایس پی ہیڈکوارٹرز کی معاونت کریں گے جبکہ ایس ایس پی ایبٹ آباد پولیس سکول آف انٹلجینس ملک اعجاز احمد، ایس ایس پی ایلیٹ جاوید اقبال، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق اور سرکل میرپور، کینٹ اور حویلیاں کے ایس ڈی پی اوز بھی محرم الحرام کے دوران ایس پی ہیڈکوارٹرز کے معاون ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز کا وزیراعلیٰ کیخلاف مظاہرہ