قیصر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ سپیکر اسد قیصر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، اسلام آباد میں پاک افغان دوستی گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہو گا، خصوصاً سرحدی علاقوں کے قریب کاروبار کو آسان بنانے سے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے،انہوں نے ایگریکٹو کمیٹی کی جانب سے مقرر کئے گئے اہداف کے حصول خصوصاً طورخم بارڈر غلام خان اور انگوراڈہ پر تاجروں کو سہولیات کی فراہمی اور ویزہ کے اجرا کا عمل آسان بنانے کی پالیسی کی مسودہ تیار کرنے میں ارکان پارلیمنٹ اور متعلقہ اداروں کی کارگردگی اور موثر کردار کو سراہا، انہوں نے کہا وقت کا تقاضا ہے کہ پاک افغان دوستی گروپ کی طرف سے تجویز کی گئی مدت کے اندر فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا