WhatsApp Image 2020 09 05 at 4.58.16 PM

کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے، اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے- وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک (کراچی): وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر، سید علی زیدی، آمین الحق، گورنر سندھ عمران اسماعیل، کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء سید غنی، ناصر شاہ اور سینئیر افسران شریک ہوے، اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کے کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے۔ اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے، وزیر اعظم نے کہا کے مجھے آج خوشی ہے کے تمام شراکت دار بشمول وفاقی حکومت، پاک فوج اور سندھ کی صوبائی حکومت آج کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔
وزیر اعظم نے کراچی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا