16 3

تخت بھائی میں 2 چچازاد بھائیوں کے قتل کیس کا معمہ حل-ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (تخت بھائی): تخت بھائی میں 2 چچازاد بھائیوں کے دوہرے اندھے قتل کیس کا معمہ حل، سرکل ڈی ایس پی بشیر خان یوسفزئی کا اپنے آفس میں پریس کانفرنس
ڈی ایس پی بشیریوسفزئی خان کا کہنا تھا کہ علاقہ مدے بابا روڈ پر2 چچازاد بھائی حبیب الرحمن اور یاسر راستے میں نامعلوم راہگیر ملزمان نے زبانی تکرار پر موت کے گھاٹ اتار دئیے تھے، واقعہ کا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی سراغ لگانے کیلئے ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر خان یوسفزئی کے سربراہی میں خصوصی تفشیشی ٹیم تشکیل دی، جائے واردات کے وقت ملزمان کی جلدی میں چھوڑی گئی، ہنڈا 125 موٹر سائیکل کے چیس اور رجسٹریشن نمبر کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی، دہرے قتل کے واردات میں ملوث ملزمان 31 سالہ مراد اور 32 سالہ رضا خان گرفتار کرلئے ۔ واردات میں استعمال ہونے والے 2 پستول بھی انکے قبضے سے برآمد کر لئیے گے۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے