ik

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم آج روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا افتتاح کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا آج افتتاح کریں گے، وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ اکائونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا دوسرے کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کرایک بڑااقدام ہے، انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مکمل ڈیجیٹل اورآن لائن طریقہ کار کے ذریعے اپنا اکائونٹ کھول سکیں گے اورانہیں بینک کی شاخ ، سفارتخانے یا قونصل خانے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، صارفین فارن کرنسی اکائونٹ، ملکی کرنسی روپے کا اکائونٹ یا دونوں قسم کے اکائونٹس کا انتخاب کرسکتے ہیں، ان اکائونٹس میں آنے والی رقوم مکمل طورپرقابل واپسی ہوں گی اور اس کے لئے کسی انضباطی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا