download 1 39

خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبہ کے ایک بالائی ضلع اور دو تحصیلوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

ویب ڈیسک(پشاور): خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبہ کے ایک بالائی ضلع اور دو تحصیلوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، محکمہ امداد و بحالی و آباد کاری کے لئے خیبر پختون خواہ حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے.
طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع سوات کی دو تحصیل بحرین اور مٹہ میں متاثرین کی فوری مدد، ریلیف اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لۓ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.
ضلع شانگلہ میں بھی ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے.
ایمرجنسی کے نفاز کے تحت بحالی کے اقدامات،خوراک اور غیر خوراکی مواد کی فراہمی تیز تر بنیادوں پر یقینی بنائے جائے گی.

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ