l 387581 072750 updates

صوبے میں پرائیویٹ امیدواروں کیلئے داخلے کے تمام پروگرام بند کردئیے ہیں۔ صوبائی مشیر اعلی تعلیم

ویب ڈیسک (پشاور): صوبے میں پرائیویٹ امیدواروں کیلئے داخلے کے تمام پروگرام بند کردئیے ہیں، مشیراعلی تعلیم خلیق الرحمن کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ امیدوارعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یاورچول یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، گزشتہ سال سے ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ملک بھرمیں بی اے اوربی ایس سی کا نظام ختم کردیا, وفاق کے تحفظات کے باوجود صوبےمیں 2 سالہ پروگرام جاری رکھا، عدالت کی جانب سے فیصلےکےبعد ہم نے صوبے بھرمیں 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا، صوبےمیں بی ایس 4 سالہ پروگرام کےعلاوہ 2 سالہ ایسو سی ایٹ پروگرام بھی اسی سال شروع کردیا ہے، ایسوسی ایٹ ڈگری کے بعد مزید2 سالہ تعلیم حاصل کرنے پربی ایس ڈگری دی جائے گی، صوبے کے 128 کالجز میں اس وقت بی ایس 4 سالہ پروگرام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا