asdf

موٹروے زیادتی کیس میں پولیس نے ملزمان کی شناخت ظاہرکر دی.

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت، مرکزی ملزم کا ڈین اے میچ ہوگیا، ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے کرلی گئی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا پہلے ہی کریمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم کا ڈی این اے 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہوا، ملزم عابد علی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، متاثرہ خاتون کے نمونے کریمنل ڈیٹا بیس سے میچ ہوئے، کریمنل ڈیٹا بیس میں ملزم عابدعلی 2013 سے موجود ہے، ملزم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا
انہوں نے بتایا کہ ملزم عابد علی کے نام پر چار موبائل سمز تھیں جو وہ مختلف اوقات میں استعمال کرتے رہے ہیں اور ان میں سے ایک سم ملزم کے نام پر نہیں تھی۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا کریمنیل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم عابد علی کے خلاف 2013 سے 2017 تک آٹھ مقدمات درج ہوئے جن میں دو اجتماعی زیادتی کے کیسز بھی شامل ہیں۔
’ہم پوری کوشش کریں گے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائیں، ملزم وقار الحسن کے خلاف ڈکیتی کے دو مقدمات ہیں اور 14 روز پہلے ہی ان کی ضمانت پر رہائی ہوئی ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کے واقعے سے متعلق سی سی پی او عمر شیخ کا بیان غیر ضروری تھا۔ 
انہوں نے بتایا کہ آئی جی پولیس نے سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کی ہے۔ سی سی پی او کا جواب موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔