Asfandyar Wali Khan

بین الافغان مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، امید ہے نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک(پشاور): بین الافغان مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، امید ہے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے، اسفندیارولی خان نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، افغان سرزمین ایک طویل جنگ سہہ چکی ہے، فریقین انا چھوڑ کر عوامی مفاد ذہن میں رکھتے ہوئے قوم کے مستقبل کی فکر کریں، ہم نے ہمیشہ امن کی کوششیں کی ہیں، ہر مسئلے کا حل مذاکرات کی میز پر ہی ہے، افغان جنگ سے صرف افغانستان یا خطہ نہیں پوری دنیا متاثر ہوچکی ہے،
دائمی امن اور اس خطے کی ترقی کیلئے جنگ بندی سب سے پہلے ہونی چاہیے، مذاکرات کے وقت 40سالہ جنگ کا نتیجہ سامنے رکھنا چاہیئے، اب اس جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
پرامن افغانستان صرف افغانستان نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے اہم ہے، پاکستان سمیت تمام قوتوں کو اب یہ مرحلہ بھی کامیابی سے ہمکنار کرانا ہوگا، افغانستان کی منتخب حکومت عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے خواہشات پر ہی فیصلے ہونے چاہیئے، مذاکرات سے مثبت نتائج نکلتے ہیں تو پورے خطے کیلئے ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا