siraj ul haq 750x369 1

جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان۔ سراج الحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے موجودہ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے واقعے کے خلاف 17 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے سامنے دھرنا دیاجائے گا، منصورہ میں منعقدہ سیاسی، انتخابی اور تربیتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی، سیاسی اور نظریاتی کرپشن ہے، حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی کرپشن پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، لیکن کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے نظریے اور جغرافیے سے بے وفائی کی ہے، جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں، یہاں ووٹر آزاد نہیں ہے، یہاں جمہوریت نہیں ہے بلکہ یہاں پورا نظام یرغمال ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی مکمل ناکام ہوئی ہیں، پی ٹی آئی صرف 2 سال میں ناکامی کے ورلڈ کپ کی حق دار بن چکی ہے، اپنی جماعت کی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی تحریک اور کوشش کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے پھر یہی لوگ اقتدار میں آئیں، اب جہاں ظلم ہو گا وہاں جماعت اسلامی اس کو چیلنج کرے گی، سینیٹر سراج الحق نے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ جنرل الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں، جس حکومت کے دور میں معصوم بچیوں، ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہ رہیں، اللہ تعالیٰ بھی اسے زیادہ مہلت نہیں دیتا، سراج الحق نے کہا کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، یہ ملک بھر میں ہونے والے واقعات کا تسلسل ہے لیکن

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید