download 126

وفاقی حکومت نے صوبے میں مختلف منصوبوں کیلئے اَسی ارب روپے مختص کئے-اسدعمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): منصوبہ بندی کے وزیراسدعمرنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان خصوصاً صوبے کے جنوبی علاقوں کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے، کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کینال منصوبے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تکمیل کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریگی، وفاقی وزیرنے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبے میں مختلف منصوبوں کے لئے اَسی ارب روپے مختص کئے ہیں، خضدارکے دورے کے دوران وفاقی وزیر کو قلات ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے خضداراورآواران میں مختلف منصوبوں کے مقامات کا دورہ بھی کیا، وفاقی وزیرکا یہ 2 روزہ دورہ حکومت کی اُن کوششوں کاحصہ ہے جس کے تحت جنوبی بلوچستان کے لئے ترقیاتی پروگرام کی تیاری اوراُس پرعملدرآمد کرنا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کا معیارزندگی بہتربنایاجاسکے، وزیرمنصوبہ بندی، دفاعی پیداوارکی وزیرزبیدہ جلال اورقومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم سوری وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ