ویب ڈیسک (پشاوار): ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کے مطابق پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں، بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔
بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔
مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی، بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا، شہریوں اور مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments