download 1 58

نواز شریف کی کتنی زمین اور کتنی ملز میں شیئرز مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اشتہاری ملزم نواز شریف کی کتنی زمین اور کتنی ملز میں شیئرز، مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں، نیب کے تفتیشی آفسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اثاثوں کے لیے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں، حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز کے مالک ہیں، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 ہے، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48 ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں، نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل ہیں، نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں، غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں، ایل ڈی اے ، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی، نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں، مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہیں، نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہیں، لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال ،موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ہیں، لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی شامل ہیں، ضلع شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی شامل ہیں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق نواز شریف کے نام پر 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرز رجسٹرڈ ہیں، نواز شریف 1لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق