download 1 59

نواز شریف کو ہر قیمت پر واپس لائینگے۔ فواد چودھری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کووطن واپس لانے کے لئے تمام قانونی ذرائع بروئے کارلائے گی، کیونکہ وہ اشتہاری ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی کے لئے عدالت کو ضمانت دی تھی، فواد حسین نے کہا کہ نوازشریف طبی بنیادوں پربیرون ملک گئے تھے، مگرآج تک وہ لندن کے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی