500628 68380770

ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ، پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ہے- مریم نواز

ویب ڈیسک: لاہور میں منعقدہ ایک پارٹی اجلاس سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے بغاوت کے مقدمے کو آئین اور قانون کی بات کرنے کا نتیجہ قرار دیدیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بات کریں تو غداری کے مقدمات بنتے ہیں۔ نواز شریف کا مقدمہ گلی گلی اور گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لیگی قائد نے کارکنوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ نواز شریف نے پہلے سارے وار سینے پر برداشت کیے، اب کارکنوں کی باری ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی نہتی بیٹی کو کارکنوں کی صف میں کھڑا کیا ہے۔ جب قربانی دینے کا وقت آئے گا تو مریم کو اپنی صف میں پہلے کھڑا دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع

مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر یقین ہو چکا ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک کامیاب ہو چکی ہے۔ کارکن وعدہ کریں کہ جمہوریت، آئین اور قانون کا سر نہیں جھکنے دیں گے۔ پاکستان کے عوام نے (ن) لیگ سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔