36338549 eded 4b0d 80eb 4545cf553ec3

ڈھائی سالہ زینب واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے ۔آئی جی ثناءاللہ عباسی

ویب ڈیسک(چارسدہ): آئی جی خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی کا زینب اغواء و قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس ، پریس کانفرنس میں آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ڈھائی سالہ زینب واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے ۔ ڈھائی سالہ زینب کا اغواءاور بہیمانہ قتل ایک اندھا کیس ہے۔ واقعہ کے حوالے سے ایس پی درویش کی سربراہی میں ا نکوائری ٹیم مقرر کی گئی ہے ۔ پولیس کو کچھ شواہد ملے ہیں جس پر اگے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ پولیس شواہد کے حوالے سے سر دست میڈیا کو بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ڈی این اے رپورٹ آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ پولیس کو ابھی تک تفصیلی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں نے زبانی طور پر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے۔ زینب اغواء و قتل کیس کے حوالے سے پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انہیں واقعی کڑی سزا دیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں ابھی تک جنسی زیادتی میں ملوث تین سو ملزمان گرفتار کی جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی