news 1599288121 3736

ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی- ادارہ شماریات

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی ادارہ شماریات، حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 28 روپے مہنگا ہوا،چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 1 روپے اضافہ ہوا، ٹماٹر18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، انڈے فی درجن 16روپے مہنگے ہوئے، مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو1روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، دال چنا،چاول،دہی اور لہسن مہنگا ہوا، تازہ دودھ،ایل پی جی،گوشت اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی,23 میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا