Imran mafia cant hide wrongdoings through tweets Marriyum

عمران صاحب نے آج تصدیق کردی کہ ان کے دھرنے کا امپائر کون تھا- مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل

‎عمران صاحب آپ کا قیمے کے نان کھانے اور ستو پی کر سوجانے کا وقت ہوا جاتا ہے،عمران صاحب تمام جیلوں کے دروازے کھول لیں کیونکہ بائیس کروڑ عوام جیل بھرنے کو تیار ہیں، عمران صاحب جب وزیراعظم نواز شریف کی طرح منتخب ہو تو عمران خان کا دھرنہ لائیو دکھایا جاتا ہے،عمران صاحب جب وزیراعظم عمران خان کی طرح سیلیکٹڈ ہو تو نواز شریف کی تقریر پر بین لگتا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‎اڑھائی سال سے آپ سیاسی مخالفین، میڈیا اور ہر سچ بولنے والے کو جیل میں ڈال رہے ہیں، عمران صاحب اب عوام اپنی آٹا چینی چوری کے خلاف نکلیں گے، عمران صاحب اب عوام، ڈاکٹرز ، اساتذہ ، وکلاء ، نوجوان میڈیا اپنے آئینی ، قانونی ، جمہوری حق کو واپس لینے نکلیں گے، عمران صاحب پاکستان کے عوام بجلی، گیس، دوائی، آٹا چینی چوری کا حساب لینے آرہے ہیں،‎عمران صاحب عوام 33 خفیہ اکاؤنٹس کا حساب لینے کے لئے نکلیں گے
‎عمران صاحب عوام علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کا حساب لینے نکلیں گے،عمران صاحب عوام اب بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں کی چوری کے خلاف نکلیں گے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب عوام مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس کا جواب لینے لے کئے نکلیں گے،عمران صاحب اب عوام کا گھبرانے کا وقت ختم اور آپ کے گھر جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،عمران صاحب نے آج تصدیق کردی کہ ان کے دھرنے کا امپائر ظہیرالاسلام تھا،‎عمران صاحب آپ نے تو نواز شریف کی تقریر دکھانے کا حکم دیا تھا تو پھر پاپندی کس نے لگائی، ‎عمران صاحب نواز شریف کے بیانیے اور تقریر کی عوامی مقبولیت کا اگرخوف نہیں ہے تو ان پر پابندی کیوں لگائی ؟