Untitled 1 15

کشمیری عوام کو محکوم بنانے کی بھارتی کوشش ماضی کر طرح آئندہ بھی کامیاب نہ ہو گی ۔ ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈ یسک : پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں، نام نہاد سرچ آپریشنز میں کشمیریوں کی بے دریغ قتل و غارت کے مذمت کرتا ہے، قابض بھارتی افواج نے گزشتہ ایک سال کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا، گزشتہ روز کلگام اور پلوامہ کے اضلاع میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، بھارتی غیر انسانی فوجی کارروائی میں چودہ سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا، کشمیر عوام کے خلاف بھارتی افواج کا وحشیانہ طاقت کا استعمال، ماوارائے عدالت قتل، جبری گمشدگی،پیلٹ گنوں کا استعمال، اجتماعی سزائیں اور مکانات کی تباہی جیسے حربے ماضی میں بھی ناکام ہوچکے ہیں، کشمیری عوام کو محکوم بنانے کی بھارتی کوشش ماضی کر طرح آئندہ بھی کامیاب نہ ہو گی، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مقابلہ میں مضبوط تر ہوگی، پاکستان اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا سے کشمیر کی صورت حال کا مکمل جائزہ لینے کا مطالبہ کرتا ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم پر بھارت کو جواب دہ بنائیں، پاکستان عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی تاکید کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا