download 1 67

وزیراعظم ملک میں مہنگائی میں کمی لائیں گے۔ شیخ رشید

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں افراط زر میں کمی لائیں گے، کیونکہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہتر انداز میں کام کررہے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی حکومت مخالف تحریک کا مقصد معیشت اور استحکام کو متاثر کرنا ہے، شیخ رشید احمد نے یقین دلایا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پالے گی، انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایجنڈے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے عوامی جلسوں کے پیچھے بڑے خطرناک عزائم ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور ایم ایل ون کے خلاف بین الاقوامی سازش اور ایجنڈہ کارفرما ہے، مگر دونوں منصوبے ہرقیمت پر مکمل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع