tiger

ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کے فیصلے پر اپوزیشن کی تنقید

ویب ڈسک (اسلام اباد) : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا اپوزیشن کو جواب ، میڈیا رپورٹس میں دیکھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنماء ٹائیگر فورس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان اور حکومت سنجیدگی سے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے ، وزیراعظم نے ٹویٹ میں واضح طور پر بتایا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے ریاستی اداروں اور وسائل کا بھرپور استعمال کریں گے ، ٹائیگر فورس رضا کاروں کو قومی وسائل کے طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ،

مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق

ٹائیگر فورس رضا کاروں نے کورونا وباء کے دوران شاندار انداز میں قوم کی خدمت کی ، بغیر کسی لالچ اور تنخواہوں کے ہسپتالوں یوٹیلیٹی اسٹورز اور احساس مینجمنٹ سینٹرز میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں ، ٹائیگر فورس نے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے انتہائی ذمہ داری سے کام کیا ہے ، اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ نوجوان قومی جذبے کے تحت آگے آئے ہیں ،

ٹائیگر فورس قومی خدمت جیسے نظریے کا نام ہے ، ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے کہتا ہوں آپ تیار رہیں ، جس طرح کورونا وباء کے دوران محنت اور ذمہ داری سے کام کیا ویسے ہی مہنگائی کے خلاف کرنا ہے ، وزیر اعظم اب ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو مہنگائی کے خلاف زمہ داری دینے جا رہے ہیں ، ٹائیگر فورس رضا کار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں گے ، وزیر اعظم ہفتہ کو کنونشن سینٹر میں مکمل روڈ میپ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ