NCOC

این سی او سی نے عوامی اجتماعات بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ویب ڈیسک:عوامی اجتماعات بارے گائیڈ لائنز صوبوں کی مشاورت سے تیار کردہ ہیں، این سی او سی کے مطابق گائیڈ لائنز کا اطلاق تمام اقسام کے عوامی اجتماعات پر ہو گا، شادی اور کھیلوں کے مقابلوں پر گائیڈ لائنز کا اطلاق نہیں ہو گا، انڈور، آئوٹ ڈور سرگرمیاں عوامی اجتماع تصور ہونگے، سیاسی، ثقافتی، مذہبی، کھیل، تفریح کیلئے جمع ہونا عوامی اجتماع ہے، شادی بیاہ بارے ایس او پیز پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، سول سوسائٹی، مذہبی، فیملی ایونٹس عوامی اجتماع تصور ہونگے، عوامی اجتماع کا دورانیہ تین گھنٹے سے زائد نہ رکھا جائے، عوامی اجتماعات میں شرکاء کیلئے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے، عوامی اجتماعات میں شرکاء کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، عوامی اجتماعات میں کرسیوں کے مابین تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے، آئوٹ ڈور عوامی اجتماعات میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، آئوٹ ڈور عوامی اجتماعات میں شرکاء کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی،
خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی، معاشی سرگرمیوں کے علاوہ عوامی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی جائے، مجبوری میں منعقدہ اجتماعات میں ایس او پیز کی پابندی کی جائے، ان ڈور اجتماع میں پانچ سو شرکاء کو شرکت کی اجازت ہو گی، عوامی اجتماعات کی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی پابند ہو گی، عوامی اجتماع کے ہر شریک کیلئے کورونا سے بچائو کی حفاظتی کٹ کا انتظام کیا جائے، عوامی اجتماعات میں سماجی فاصلہ، ماسک، ہیڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ کورونا کے حوالے سے حساس شہروں میں اجتماعات نہ کئے جائیں، زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اجتماعات نہ منعقد کئے جائیں، عوامی اجتماعات میں بچوں، ضعیف افراد کی شرکت کی حوصلہ شکنی کی جائے، کورونا مریض، سانس کے مریض اجتماعات میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، ہائی بی پی، شوگر، دل کے مریضوں کو اجتماعات میں شرکت نہ کرنے دی جائے،عوامی اجتماعات میں فیس ماسک کے بغیر شرکت کی اجازت نہ دی جائے،
عوامی اجتماعات کے شرکاء پر ہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے پر پابندی ہو گی، عوامی اجتماعات میں ریفریشمنٹ، کھانے پر پابندی ہو گی، عوامی اجتماعات میں شرکاء کو پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں، عوامی اجتماعات کی انتظامیہ کورونا بارے آگہی بینرز آویزاں کرے گی،عوامی اجتماعات کی انتظامیہ سائونڈ سسٹم پر ایس او پیز بارے اعلانات کرے گی
آئوٹ ڈور عوامی اجتماع کا دورانیہ تین گھنٹے سے زائد نہیں ہو گا، ریلی، واک، سڑکوں، گلیوں میں اجتماعات سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم