Parliament

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کی تیاری کا آغاز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کی تیاری شروع ہوگئی، ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم میں ردو بدل پر غور کیا، عمر ایوب سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لئے جانے کا امکان، اسد عمر کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہیں، اسد عمر کے پاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قلمدان رہے گا، حکومت توانائی شعبے میں جارحانہ اصلاحات چاہتی ہے، عمر ایوب کو وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن کا قلمدان دیا جاسکتا ہے، اس وقت عمر ایوب کے پاس پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے، پیٹرولیم ڈویژن کے تمام معاملات معاون خصوصی ندیم بابر دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا