https   d1e00ek4ebabms.cloudfront.net production 99544175 62bb 4dce be53 bc525ea8e732

پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہو جائے گی، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک (اسلام آباد): آئی ایم ایف کی رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے، آئی ایم ایف کا رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ، آئی ایم ایف نے ورلڈ ایکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی رواں مالی سال ایک فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.8 رہنے کی توقع ہے، رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، گذشتہ مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی منفی 0.4 تھی، گذشتہ سال مہنگائی کی شرح 10.70 فیصد تھی، گذشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.1 فیصد تھا، گذشتہ مالی سال پاکستان کی بےروزگاری کی شرح 4.5 فیصد تھی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر حملہ ، منیجر جاں بحق