ویب ڈیسک (اسلام آباد): اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیہ سے نمٹنے کا حکومتی پلان وزیر اعظم نے پارٹی رہنماوں، اتحادیوں اور ترجمانوں سے مشاورت تیزکردی، وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس آج شام ساڑھے چار بجے ہوگا، ترجمانوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کرئی گے، اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی، اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کے خلاف حکمت عملی پر بھی بات ہوگی، وزیراعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے، ترجمانوں کے ساتھ مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی، وزیراعظم مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments