img 1594643047

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا حکومت کیلئے مہنگا ثابت ہونے لگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مہنگائی میں اضافہ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا حکومت کیلئے مہنگا ثابت ہونے لگا، سرکاری ملازمین پے درہے احتجاج اسلام آباد کا رخ کرنے لگے، گزشتہ روز ملک بھر سے آئے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے ڈی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا، انتظامیہ نے مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جانے سے روک دیا تاہم ایمپلائیز یونیز کے متعدد مظاہرین کنٹینرز و خاردار تارے عبور کرکے پارلیمنٹ ہاوس کی جانب پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہے، ان مظاہرین کو رینجرز نے مزید آگے بڑھنے سے روک دیا، جس کے بعد مظاہرین وہاں نعرے بازی کرکے واپس لوٹ گئے، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر روبینہ خالد، ایم این اے محسن داوڑ بھی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دھرنہ گاہ پہنچ گئے اور مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا، مہنگائی میں اضافہ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا حکومت کیلئے مہنگا ثابت ہونے لگا، سرکاری ملازمین پے درہے ااحتجاج اسلام آباد کا رخ کرنے لگے، ملک بھر سے بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے اسلام آباد کے ڈی چوک پر پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرز نے موجودہ و سابقہ حکومتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت بحال کیا جائے، ہیلتھ ورکرز کیلئے سروس سٹرکچر بنایا جائے، ان کی تنخواہیں صوبوں کی تنخواہ کے برابر کی جائے، انہیں پنشن کی سہولت دی جائے، جبکہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کی جائے، ظہر کے بعد سرکاری ملازمین کی دیگر تنظیمین جن میں پی ٹی وی ملازمین، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، وائی ڈی اے کے نمائندے بھی قافلوں کی شکل میں ڈی چوک پہنچتے رہے، احتجاجی مظاہرے میں شریک سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے، مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کو یقینی بنائے، وائی ڈی اے نے پی ایم ڈی سی کہ جگہ پی ایم سی کے قیام کو مسترد کیا، حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ مشرق نیوز نے حاصل کرلیا، طے پانے والا معاہدہ وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے پڑھ کر سنایا، معاہدے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ملازمین کے نمائندے اسلم خان کے دستخط علی محمد خان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو نہیں کم کیا جائے گا، سالانہ اینکریمنٹ کو نہیں ختم کیا جارہا ہے، تنخوہوں میں اضافے کو نہیں ختم کیا رہا
ہے، لیڈیز ہیلتھ ورکرز سے 3 بار مذاکرارت کئے گئے، لیکن مذاکرات مسلسل ناکام رہے اور تمام ورکرز ڈی چوک پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا