download 188

وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کو آج ظہرانہ دینگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کو آج ظہرانہ دینگے، ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ظہرانے کے دعوت دی، وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے، اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہو گی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ظہرانے میں آئیں گے، وفاقی وزیر امین الحق آج کی دعوت میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کریں گے، جی ڈی اے کی نمائندگی فہمیدہ مرزا کریں گی، بلوچستان میں عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال کی سربراہی میں وفد آج ظہرانے میں جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر