888

مُلک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات, این سی او سی کے بڑے فیصلے

ویب ڈیسک:مُلک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات, این سی او سی کے بڑے فیصلے، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نئی حکمت عملی کا نفاز کیا جائے گا، این پی آئیز سٹیج ون کے بعد سٹیج ٹو کے تحت حکمت عملی کے نفاز کا فیصلہ، این پی آئیز سٹیج ٹو کا اطلاق زیادہ شرح مثبت کیسز والے شہروں میں ہوگا، کراچی, لاہور, اسلام آباد, راولپنڈی اور ملتان زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل، حیدر آباد, گلگت, مظفرآباد, میر پور, پشاور اور کوئیٹہ میں بھی حکمت عملی کا اطلاق ہوگا، گوجرانوالہ, گجرات, فیصل آباد, بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی حکمت عملی کا اطلاق کیا جائے گا، حکمت عملی کے تحت گلگت بلتستان ماڈل کو اپنایا جائے گا.
سٹیج ٹو کے تحت ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 100 روپیہ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ، ماسک استعمال نہ کرنے کی صورت میں 3 ماسک موقع پر شہری کو دئیے بھی جائیں گے، اِن ڈور شادی کے فنکشنز پر پابندی عائد، آؤٹ ڈور شادی فنکشنز میں ہزار سے زائد افراد کی شرکت ممنوع ہوگی، شادی فنکشنز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد بنانا لازمی ہوگا،شادی ہالوں پر پابندی 20 نومبر سے نافذہوگی، سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا، 50 فیصد عملہ کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت.

مزید پڑھیں:  افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء : تحقیقات میں اہم پیش رفت